27 ستمبر 2012 - 20:30

امنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی ہے۔

ابنا: امنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے امریکہ کی جیلوں میں قیدیوں کو لمبی مدت تک قید تنہائي میں رکھا جاتا ہے جو ایک ظالمانہ اقدام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ امنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ امریکہ میں قیدیوں کے ساتھ نہایت ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جن قیدیوں کو قید تنہائي میں رکھا جاتا ہے وہ تازہ ہوا اور دھوپ سے بھی محروم ہیں اور انہیں بالکل الگ رکھاجاتا ہے۔ امنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیلوں میں غیر انسانی صورتحال کی بنا پر ہی ان میں وقتا فوقتا بھوک ہڑتال ہوتی رہتی ہے۔ یاد رہے عالمی مبصرین کا کہنا ہےکہ امریکہ اپنے ناجائز مفادات حاصل کرنے کے لئے انسانی حقوق اور جمہوریت کے تحفظ کے نعرے لگاتا ہے ورنہ خود امریکہ میں ان نعروں پر عمل نہیں کیا جاتا۔
.....
/169